عوام تیاری کر لیں ، بارشوں کی خوشخبری سنا دی گئی

28  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمی سے ستائے عوام کیلئے بری خوشخبری آگئی ، رواں ہفتے بارشوں کا امکان ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ گرمی کا آخری پڑاؤ، محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کا

اختتام گرم موسم کے ساتھ ہوگا،اکتوبر کے آغاز کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب میں موسم بہتر ہوجائے گا، شمال مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں بارشیں برسائیں گی۔دوسری جانب آج  پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا : کالام 10 ،پارا چنار08، میر کھنی 05،گلگت بلتستان :بو نجی 08،گوپس05، گلگت 04، بگروٹ03 اورہنزہ میں02ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، شہید بینظیر آباد، بہاولپور، خانیوال اور سبی میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…