ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں سنگین بے ضابطگیاں، حیرت انگیز انکشافات

27  ستمبر‬‮  2020

پشاور(آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سترہ میگاواٹ لوئرکوہستان کا اچانک دورہ کیا اور دورے کے موقع پر منصوبے میں سنگین بے قاعدگیوں کے انکشافات سامنے آگئے ہیں منصوبے کے ڈیزائن،

آپریشن اور کنیکٹیوٹی میں بہت سارے تکنیکی مسائل ہیں اور منصوبہ سترہ کی بجائے صرف تین میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا زمہ داروں کے تعین کے لئے انکوائری چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنئیر محمد نعیم خان کے سپرد کردی اور دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی اس موقع پر سیکریٹری توانائی محمد زبیر خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈو انجنئیر محمد نعیم خان، چیف مانیٹرنگ آفیسر عرفان اور دیگر حکام موجود تھے مشیر توانائی نے کہا کہ ٹھیکدار، کنسلٹنٹس، آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹر سمیت جو بھی ان بیضابطگیوں میں ملوث ہوگا ان کے خلاف صوبائی حکومت سخت ایکشن لے گی مشیر توانائی نے کہا کہ کارکردگی اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جو صوبائی حکومت کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ رانولیا لوئر کوہستان آنے کا بنیادی مقصد منصوبے کی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لینے تھا۔ حمایت اللہ خان نے کہا کہ منصوبہ چار ارب روپے کی لاگت سے 2011 میں شروع کیا گیا تھا سیکریٹری توانائی محمد زبیر خان نے کہا شعبہ توانائی و برقیات میں کسی صورت بیضابطگیاں برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ای پی سی کنٹریکٹر ڈسکون کمپنی اور کنسلٹنسی مقامی AGES اور یورپین کمپنی کے پاس ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…