کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے بچوں کی فیسوں بارے اہم اعلان، انتہائی زبردست فیصلہ

26  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے بچوں کی فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی پریس کلب میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ، پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ

میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی باہمی مشاورت اور معاونت سے تعلیمی ادارے کھولے جانے کے لئے جو موڈیفائیڈ SOPs جاری کئے گئے ہیں وہ تمام تعلیمی اداروں کو اس تاکید کے ساتھ بھیجے گئے ہیں کہ ان SOPs پر انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام بچے گھر سے ماسک پہن کرآئیں گے، اسکولز کا تمام اسٹاف بھی تمام وقت ماسک پہنے گا، بچوں کے داخلے کے وقت ٹیمپریچر چیک کیا جائے گا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے گا، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اسکولز بچوں کو شفٹ میں یا متبادل دنوں میں بلائیں گے، اسکولز کی عمارتیں اور کلاسز، رومز ڈس انفیکٹ کروائے جاچکے ہیں اور مزید ڈس انفیکٹ کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔انکا کہنا تھا کہ کسی بھی طالب علم یا اسٹاف کی طبیعت ناساز ہونے یا کسی قسم کی علامات ظاہر ہونے پر اسے چھٹی دے دی جائے گی جب کہ اسمبلی، بریک ٹائم، اسپورٹس پیریڈ اور کھانے پینے کی کینٹین نہیں ہوں گی، والدین بچوں کو گھر سے ماسک، پانی کی بوتل اور لنچ لے کر بھیجیں گے، تمام اسکولز والدین سے متعلق SOPs ان تک تحریری طور بھجوا دیں گے جب کہ اساتذہ کو SOPs کے ساتھ تدریس کی تربیت دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپکے علم میں ہے کہ پرائویٹ اسکولز مستحق طلبا و طالبات اور شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں،

اسی طرح جن بچوں کے والد کا انتقال COVID-19 کی وجہ سے ہو گیا ہے ان کی فیس کو مکمل طور پر معاف کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے، یہ بھی آپکے علم میں ہے کہ COVID-19 کے دوران والدین اپنی پریشانی کے سبب کئی مہینوں کے فیس نہیں جمع کرا سکے ہیں، جس کے لیے ہم تمام ایسوسی ایشنز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکولز اپنے طلبا و طالبات کو ممکنہ حد تک فیس

میں رعایت اور اقساط کی سہولت دیں گے، اسٹیرنگ کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز کے رجسٹریشن آرڈیننس کے مطابق تمام اسکولز نئے داخلوں کے لیے والدین سے اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ طلب کرنے اور والدین اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ دینے کے پابند ہوں گے، والدین اسکولوں سے تعلیمی عمل کی مستقل بحالی کے لیے اور SOPs پر عمل درآمد کے لیے اسکول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…