اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں طلبا اور طالبات کو صرف جماعت دہم کے مضامین کا امتحان دینا ہوگا، جماعت نہم کے مضامین کے نمبر جماعت دہم میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے۔
نجی ٹی وی سٹی 42کے مطابق جن طلبا کے رزلٹ کارڈ پر مکمل فیل یا چند مضامین میں فیل لکھا ہے وہ ضمنی امتحان دیں گے، ضمنی امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 28ستمبر، د گنا 5اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 12 اکتوبر تک حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں، داخلہ کسی ادارے کی بجائے طالب علم کو خود بھیجنا ہوگا۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ ضمنی امتحان صرف دہم جماعت کا ہو گا ،نہم کے مارکس اسی بنیاد پر لگا دیئے جائیں گے، میٹرک ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہوں گے۔