جھوٹ بولنا بند نہ کیا تو حقائق جاری کروں گا، یہ بیانات بندر کے ہاتھ میں استرا دینے کے مترادف ہیں، لیگی رہنما محمد زبیر شیخ رشید پرشدید برہم

24  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ و ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اگر شیخ رشید احمد نے جھوٹ بولنا بند نہ کیا تو حقائق جاری کروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بیانات قومی ادارے پر حملہ اور ان کو متنازع بنانا حماقت ہے، محمد زبیر نے کہا کہ یہ بیانات بندر کے ہاتھ میں اُسترا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید جھوٹ پر مبنی بیانات پر

معافی مانگیں اور جھوٹا پروپیگنڈا بند کریں۔ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جھوٹ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تمام حقائق ثبوت کے ساتھ جاری کر دوں گا، واضح رہے کہ شیخ رشید نے کہاکہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں کہ ان کی قمر جاوید باجوہ سے بڑی رشتے داری ہے تاہم میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ 36سال سے زبیر کی قمر جاوید باجوہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ میں مریم نواز کو بتانا چاہتا ہوں کہ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے خود وقت لیا، ایک ہفتے میں ڈی جی آئی ایس کی موجودگی میں ملاقات کی اور یہ آپ کا کیس لڑ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ 10 مہینے تک مریم نواز کا ٹوئٹر خاموش رہا، ایک سال تک نواز شریف کا منہ بند رہا کیونکہ اس کو معلوم تھا کہ ایسے حالات بن جائیں کہ شاید ہماری جان بچ جائے تاہم عمران خان نے کہاکہ میں اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن نواز اور شہباز شریف کو کبھی این آر او نہیں دوں گا۔ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام رہنما 16 تاریخ کی رات آرمی چیف سے 9 بجکر 20 منٹ سے 12 بجکر 30ٹ تک ملے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے بھی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات کی ہے، ایک دفعہ انکار کرے، میں ہفتے کو لاہور میں جگہ اور وقت بتاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی غلط بات نہیں کی، میں نے دسمبر جنوری کا مہینہ کہا ہے، میں قائم ہوں کہ ن سے ش نکلے گی اور پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت سے کبھی استعفیٰ نہیں دے گی، ان کو پتہ ہے کہ استعفیٰ دے دیے تو جو صوبہ ان کے پاس وہ بھی نہیں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…