نوازشریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے تیار ہیں،سابق وزیراعظم کے بیٹے کے سیکرٹری کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ

24  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کاؤنٹی کورٹ سے نوازشریف کے وارنٹ کی تعمیل کی رپورٹ جمع کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت مانگ لی اورسماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ بدھ کو احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کے بیٹے کے سیکرٹری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا، نوازشریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کیلئے اس طرح طویل عرصہ کے لیے سماعت ملتوی نہیں کرسکتے جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو7 سال قید اور جرمانے اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔نواز شریف نے ایون فیلڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے تاہم عدالت نے ان کی درخواست مریم اور صفدر کی درخواست سے علیحدہ کردی ہے اور العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت ختم ہونے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…