پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

ن لیگی رہنمائوں کی آرمی چیف سے ملاقاتیں ، سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی سے متعلق مریم نواز نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی جنھوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی اپنے طور پر کی ہے اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیر اعظم کو نااہل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری کے حوالے سے سوال ہم نے پہلے نہیں اٹھایا جو اٹھانا چاہیے تھا اشتہاری جس تھانے کی حدود کا ملزم تھا اسی تھانے کی حدود میں عدالت پیش ہوتا تھا۔نواز شریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے لیکن جب تک کورونا ہے نواز شریف کا آپریشن نہیں ہوسکتانواز شریف کا مدافعتی سسٹم کمزور ہے۔ نواز شریف کا ادویات سے علاج جاری ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ پارلیمانی رہنماؤں نے آرمی چیف سے ملاقات کی اس پر کیا موقف دیں گی تو جواب میں مریم نواز نے کہا کہ کچھ کہوں گی تو کیا آپ کا چینل اس کوچلائے گا؟میری اطلاع کے مطابق پارلیمانی رہنماوں کی ملاقات اسلام آباد نہیں پنڈی میں ہوئی ہے ،ایسی ملاقاتوں کے حق میں نہیں ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں مگر نواز شریف کے جذبے کو کوئی بیماری نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی الیکشن سے تین ماہ پہلے ہوچکی تھی جو لوگ ن لیگ کی تقسیم پر بات کر رہے ہیں انھیں پتہ ہو کہ شہباز شریف بہت وفا دار بھائی ہیں وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے شہباز شریف نے اگر علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وزیراعظم ہوتے شہباز شریف نے وزارت عظمی پر بھائی کو ترجیح دی‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…