اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بلدیہ فیکٹری،زبیر طاقتورترین ملازم تھا،مالکان اور منیجر کے بعد زبیر کی بات سنی جاتی تھی ، زبیر کو ۔۔۔فیکٹری کے چوکیدارنے خاموشی توڑدی حیرت انگیز انکشاف کر دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی بلدیہ ٹائون فیکٹری میں آتشزدگی کا ذمہ داراسی فیکٹری کا ملازم زبیر تھا،زبیر کا تعلق نہ صرف ایم کیوایم سے تھا بلکہ وہ فیکٹری کی طاقت ور شخصیت سمجھا جاتا تھا۔فیکٹری کے چوکیدارارشد محمودکے مطابق زبیر چریا فیکٹری کی چوتھی طاقت تھی

اورمالکان اور منیجر کے بعد زبیر کی بات سنی جاتی تھی۔انھوں نے بتایا کہ فیکٹری کا کوئی چوکیدار بھی زبیر کو روک کرپوچھ بھی نہیں سکتا تھااگر کبھی فیکٹری مالک زبیر کو نکالنے کی بات کرتے توجنوبی افریقا سے فون آجاتا تھا۔آگ سے متعلق انھوں نے بتایا کہ 11 ستمبر 2012 کو فیکٹری میں آگ کی شدت بہت تھی،پانی ڈالنے پرآگ اور پھیلتی تھی اورفیکٹری میں آگ عجیب اندازمیں لگی۔چوکیدارنے بتایا کہ فیکٹری کے کسی حصے میں آگ تھی اورکہیں نہیں تھی،فرش پرآگ لگی ہوئی تھی،کپڑے کو آگ نہیں لگی۔ انھوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے فیکٹری کی چھت نہیں گری البتہ سیڑھیاں گرگئی تھیں۔چوکیدارنے ایک اور بات بتائی کہ اس واقعہ سے کچھ روز قبل مالکان کی حرکتیں بھی تبدیل ہوگئی تھیں،پہلے مالکان ایک ساتھ آتے تھے اورپھرالگ الگ آنے لگے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…