جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

شہباز شریف کی 2 سالہ محنت رائیگاں نواز شریف نے اے پی سی میں مودی، اجیت دوول  میجر گورو آریا کی زبان بولی، فیاض الحسن چوہان نے بڑا بیان داغ دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور  (  آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اے پی سی میں مودی، اجیت دوول، میجر گورو آریا کی زبان بولی، سابق وزیراعظم نے دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیا، نواز شریف کی تقریر نے شہباز شریف کی 2 سالہ محنت کا گلا گھونٹ دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا تھا اے پی سی سے جنم لینے والی پی ڈی ایم پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ہے، ہمیشہ کی طرح نواز شریف اپنا الو سیدھا کرنے کے لیے اپوزیشن کا کندھا استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ایک طرف عسکری حکام سے ملاقاتیں اور دوسری جانب کینہ اور بغض و عناد کا اظہار اپوزیشن کی منافقت کا ثبوت ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا اے پی سے کے ذریعے عوام آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے منفی جذبات اور احساسات سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں، ملک دشمن طاقتوں کی گود میں پلنے والے کسی عنصر کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…