وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ان کے بھائیوں کا بیوہ خاتون کے پلاٹ پر قبضہ،عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

21  ستمبر‬‮  2020

سیالکوٹ (این این آئی) عدالت نے ایک بیوہ خاتون کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اس کے بھائیوں کے خلاف پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے کے سلسلہ میں حکم امتناعی جاری کر دیا۔سول جج سید افضل محمود شاہ کی عدالت میں ایک بیوہ خاتون نیلم طارق

نے دعویٰ دائر کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اس کے بھائی عمر فاروق ڈار اور عامر امتیاز ڈار ایک پلازہ مدثر شہید روڈ پر تعمیر کر رہے ہیں اور اس پلازہ ملحقہ میرے خالی پلاٹ پر مذکورہ معاون خصوصی اور اس کے بھائیوں نے ناجائز قبضہ کر کے اس کو پلازہ میں شامل کر لیا ہے جبکہ پلاٹ کی مالکہ و قابضہ میں ہوں اور جب میں نے اس بارے میں واویلا کیا تو میری کوئی شنوائی نہ ہوئی بلکہ مجھے دھمکیاں دی گئیں لہذا عدالت مجھے انصاف مہیا کرکے میرا پلاٹ واپس دلوائے۔فاضل جج نے دعویٰ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آ ئندہ تاریخ پیشی 26ستمبر مقرر کی ہے جبکہ مذکورہ معاون خصوصی اور اسکے بھائیوں کو مقررہ تاریخ پیشی پر طلب کر لیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اینٹی کرپشن کمیٹی کے وائس چیئرمین بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن اور ان کے بھائی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عظیم نوری گھمن کے غنڈوں نے پریس کلب سمبڑیال پر قبضہ کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…