جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف بیمار نہیں دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے، موقف درست ثابت ہو گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی مفرور،سزا یافتہ مجرم اور بدترین حکومتی مخالف کی تقریر براہ راست نشر ہونا میڈیا کی آزادی کا سب سے بڑا ثبوت ہے،نوازشریف اپنی تقریر سے خود بے نقاب ہوگئے ہیں،میرا مؤقف درست ثابت ہوا کہ وہ بیمار نہیں دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے،اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کا کوئی اخلاقی

جواز نہیں،وزیراعظم عمران خان کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمن مدارس کے بچوں کے ساتھ تحریک چلانا چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی ان کا ساتھ نہں ی دے گی۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ اداروں کے خلاف ہے،نوازشریف کا شکوہ ہے کہ اداروں نے ان کا ساتھ نہیں دیا،میرا مؤقف درست ثابت ہوا کہ نوازشریف بیمار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں صرف میڈیا پر اچھی رونق لگا دی ہے،نوازشریف مکمل صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں،میرا نہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پرکوئی غور کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ ہے کہ کسی طریقے سے انہیں اسمبلی کے اندر لایا جائے۔مولانا فضل الرحمن کا کے بیانیے سے پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے،وہ دینی مدارس کے بچوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا دم خم نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں کہ عدالتوں سے مفرور سزا یافتہ مجرم اور بدترین حکومتی مخالف کی تقریر براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی گئی،تاہم نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔نوازشریف کی تقریر کا زیادہ نقصان انہیں خود ہوا،وہ اپنی تقریر سے بے نقاب ہوگئے ہیں،لیکن یہ ثابت ہوگیا ہے کہ میڈیا

کو کسی سنسرشپ کا سامنا نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ وہ پرویز مشرف کی حکومت کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں،نہ ہی عوام کو ان پر اعتبار ہے،حکومت پر تنقید کرنے والے نوازشریف بلاول بھٹو کو متبادل نہیں سمجھتے،اپوزیشن بہت کمزور مؤقف پر کھڑی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ

اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کیسز کو ختم کردیا جائے،کرپشن کے معاملے پر حکومت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی،وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے،وزیراعظم کرپشن کیسز پر سمجھوتہ

نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مدارس کے بچوں کے ساتھ تحریک چلانا چاہتے ہیں،لیکن یہ بات ناقابل فہم ہوگی کہ بلاول بھٹو زرداری کس طرح سیاست میں مذہب کو ساتھ دینے کا ساتھ دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…