پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں پریکٹس کرنے والے سرکاری ڈاکٹرز کے خلاف شکنجہ تیار، سخت ایکشن لے لیا گیا

19  ستمبر‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن) پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں پریکٹس کرنے والے سرکاری ڈاکٹرز کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا، محکمہ صحت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے کے باوجود پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کرنا

شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس کے ساتھ پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کو سرکاری خزانہ سے نان پریکٹس الاؤنس بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت کی طرف سے سرکاری ڈاکٹرز کو نان پریکٹس الاؤنس حاصل کرنے کے باوجود پرائیویٹ پریکٹس کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کا کہا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی طرف جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عزیر حسین کے بارے دوران وزٹ دیکھا گیا ہے کہ ان کے نام فیصل آباد کے بعض کلینکس کے ساتھ ساتھ ماموں کانجن، ظفر چوک اور دیگر اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ، تحصیل کمالیہ میں اُن کا نام استعمال کیا جا رہا ہے اور اسی طرح شہر بھر میں دیگر ڈاکٹرز کے نام بھی مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں، پرائیویٹ کلینکس میں پریکٹس کرنے کے نام درج کیے گئے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے ایسے سرکاری ڈاکٹرز جو پرائیویٹ پریکٹس کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس پر نام لکھواتے ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…