بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ظلم کی انتہا لودھراں میں 13افراد نے 12سالہ بچے کو نشانہ بنا ڈالا بچہ ایک سال تک خاموش، ایسا کیوں کیا؟والد کو بتا دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہرلودھراں کے علاقے گیلے وال میں 13 ملزمان نے 12 سالہ بچے کو نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان مختلف اوقات میں بچے کی آبروریزی کرتے رہے۔

بچے کی ویڈیو بنا کر اسے ڈرایا دھمکایا گیا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو وائرل کر دیں گے جس سے تمہارے والد کی شہرت کو نقصان پہنچے گا۔بچہ خوف کے عالم میں خاموشی سے تمام ظلم سہتا رہا۔متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کر رہے تھے اور گزشتہ ایک سال سے بچے کونشانہ بنا رہے تھے۔بچے نے گذشتہ روز خاموشی توڑتے ہوئے خود پر ہونے والے ظلم سے متعلق والد کو آگاہ گیا،جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فی الحال 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی، دوسری جانب اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے ،حکومت سے فوری طور پر ایسے واقعات سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…