مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کو نہ روکا جائے ، آئی جی پنجاب انعام غنی نے احکامات جاری کر دیے

19  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ شاہرات پر انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ایمبولینس گاڑیوں کی بلاتاخیر آمدورفت کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ سڑک پر ٹریفک رش میں پھنسنے سے صرف کچھ منٹوں کی تاخیر قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے لہذاشاہرات پر ایمبولینس گاڑیوں کی بلا تاخیر آمدورفت کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک

پروٹوکولز پر عمل درآمد سے گریز کیا جائے تاکہ میڈیکل ایمرجنسی میں کسی شہری کو ہسپتال پہنچنے کیلئے غیر ضروری انتظارکا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر ٹریفک پولیس کی ٹیمیں ایمبولینس گاڑیوں کی با آسانی آمدورفت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں اور آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز اس حوالے سے اقدامات کی مانیٹرنگ بھی کرتے رہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کو پولیس ناکوں پرغیر ضروری طور پر نہ روکا جائے اور میڈیکل ایمر جنسی کی تصدیق ہوتے ہی ایمبولینس گاڑیوں کو فوراً جانے کی اجازت دے دی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس کی تمام گاڑیاں سڑک سے گذرنے والی ایمبولینس گاڑیوں کیلئے بلا تاخیر راستہ کلئیر کردیں اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے والے ایمبولینسوں کو راستہ دینے کیلئے ٹریفک سنگنلز کو فوراً گرین کردیا جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے نام بھجوائے گئے مراسلے میں جاری کی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے میں ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس ٹیمیںمیڈیکل ایمر جنسی کے مقام پر ایمبولینسوں کے پہنچنے کیلئے فوراً راستہ کلئیر کروائیں اور مریض کی زندگی کے تحفظ کیلئے راستہ بند ہونے کی صورت میں دو رویہ شاہرات پر ون وے کی خلاف ورزی

کوبھی نظر انداز کیا جائے ۔انہوں نے مزیدکہا ہے کہ ٹریفک حادثہ کی صورت جائے وقوعہ کو آمدورفت کیلئے جلد از جلد کلئیر کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ ایمبولینسوں اور طبی عملے کو شاہرات پر فرائض کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کیلئے ایس

او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے ۔ مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز مندرجہ بالا ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت ذمہ دارا ن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…