پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا۔ایک انٹرویومیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ بورڈ کی میٹنگ ہوگی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں انشورڈ ہیں اور وارنٹی میں ہیں۔
بی آرٹی بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ حفاظتی طور پر سروس معطل کردیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ جب بسوں کا ٹرائل کیا تو اس وقت کوئی فالٹ نظر نہیں آیا لیکن بسیں چلانے کے بعد مختلف فالٹس سامنے آئے۔واضح رہے کہ بی آر ٹی کی بسوں می پے درپے آگ لگنے کے واقعات کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ۔