اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں خاتون کو تنگ کرنے کا واقعہ ، سوشل میڈیا پر واقعہ رپورٹ ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے پانچوں اوباشوں کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری سلطان نامی ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی میں بیٹھے نوجوانوں کی جانب سے اپنی ایک دوست کو تنگ کیے جانے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے تمام تر تفصیلات کے ساتھ ان لڑکوں کی تصاویر، گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویر، گاڑی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت بھی شیئر کی۔چوہدری سلطان کے مطابق میری ایک دوست اپنی سہیلی کے ہمراہ مارگلہ روڈ پر سفر کرتے ہوئے ایف 7 کی جانب جارہی تھی کہ اچانک انہیں ایک کلٹس گاڑی میں اپنے تعاقب کا احساس ہوا۔گاڑی میں 5 لڑکوں کا ایک گروہ موجود تھا ، انہوں نے میری دوست کی گاڑی کے قریب اپنی گاڑی لاکر انہیں بلا وجہ تنگ کرنا شروع کردیا، انہوں نے جناح سپر مارکیٹ تک میری دوست کا تعاقب کیا اور وہاں انہوں نے ان دونوں کو فزیکلی تنگ کرنے کی کوشش کی۔وہ لوگ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے مگر میری دوست نے کسی طرح ان کی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویریں لے لیں جس سے ان کی گرفتاری میں مدد ملی ۔