عمر شیخ نے مجھے گالیاں دیں ، ملزموں کو سزا دینے پر مجھے گرفتار کرلیا گیا اگرانصاف نہ ملا تو بیوی بچوں سمیت اپنی جان لے لوں گا سابق ایس ایچ او گجرپورہ کے سی سی پی او لاہور پر سنگین ترین الزامات

15  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایس ایچ او گجرپورہ رضا نے کہا ہے کہ میں سید زادہ ہوں، عمر شیخ نے مجھے گالیاں دیں، ملزموں کو سزا دینے پر مجھے گرفتار کرلیا۔ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ سی سی پی او آفس کے سامنے  جان دے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا نام سید احمد رضا جعفری ہے۔میں سابق ایس ایچ او گجرپورہ ہوں، میں نے ڈیڑھ سال قبل وہاں سے ملزم پکڑے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ان کو وہاں سے بھگا دیا گیا تھا۔ ان میں سے بھاگنے والا ایک شخص گھر میں ہارٹ اٹیک سے مر گیا ۔ اس بندے کے حوالے سے 302 کا مقدمہ ہوا، ملازموں پر پرچہ ہوا، مجھے شوکاز نوٹس ملا۔اس بندے کو سزا بھی مل گئی ہے۔ اب سی سی پی او لاہور نے ہمیں ڈیڑھ سال بعد بلایا ہے، ہمیں غلیظ گالیاں دی ہیں۔بدسلوکی کی ہے، جو اس کے عہدے کے شایان شان نہیں ہے۔ مجھے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میں اس وقت پولیس کی تحویل میں ہوں۔ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ سی سی پی او آفس کے سامنے جان دے دوں گا، میں لکھ کر دوں گا میری میرے بچوں کی موت کے ذمے دار سی سی پی او ہیں۔میں بیگناہ ہوں۔ سارے مقدمے فائل ہوچکے ہیں۔ سی سی پی او اب میڈیا میں جو ان کی سبکی ہورہی ہے اس کو مٹانے کیلئے ہمیں قربانی کا بکرا بنارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…