پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وفاق کے بعد صوبائی حکومت نے بھی تعلیمی اداروں کی ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی‎

datetime 11  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ہفتے کی چھٹی ختم اعلان کے بعد سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کی ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کر دی، صوبہ سندھ میں اب تعلیمی ادارے چھ دن کھولیں جائیں گے ۔ سندھ حکومت نے چھ ماہ تعلیمی ادارے بند رہنے کی صورت میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی ہے

جبکہ 15ستمبر سےتعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کو اسپیشل کلاسز کا انعقاد کیا جائے۔وزارت تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ‏کورونا کے دوران ہونیوالے تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبرکو ہوگا۔دوسری جانب سیکریٹری تعلیم سندھ نے اسکول وکالج کے لیے کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کرلیاہے،نئے طریقہ کار کے تحت اب اسکول وکالج میں کورس کی پڑھائی مکمل کرائی جائے گی۔ 11ویں اور 12ویں جماعت میں طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 30فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال تعلیمی اداروں میں اہم مضامین کا کورس 30 سے 50 فیصد تک پڑھایا جائے گا۔سیکریٹری تعلیم سندھ نے اسکول و کالج کے لیے کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کر لیا۔10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں کیسے مکمل ہوگا؟ اس حوالے سے اب والدین اور طلباکو ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے،

سندھ کے محکمہ تعلیم نے ان کی مشکل حل کر دی ہے۔قائم مقام سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو نے اسکول و کالج میں کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کر لیا۔سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت میں طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 30 فیصد کورس جبکہ نویں، دسویں کے طلبا کو سائنس، ریاضی، سندھی اور انگلش کا 40 فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔

چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباکو سائنس، ریاضی، انگلش کا 50 فیصد کورس، پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبا کو لٹریسی، ریاضی اور جنرل نالج کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔اسی ترتیب کے تحت طلبا و طالبات کے امتحانات بھی لیے جائیں گے جبکہ 2021 میں تعلیمی سیشن مئی سے شروع کیا جائے گا۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو کی سفارش کو منظور کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر سرکاری نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔خیال رہے کہ حکومت 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرچکی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…