اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے ممبر مقرر،وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی
کا رکن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں شمولیت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔