لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدرنے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ووٹ کو عزت دوتحریک کودبانے کی کوشش ہے ،ہمارے خلاف جو کیسز ہوئے ہیں یہ اس کہانی کہ ’’پاپا نے پیزا بنایا اورماما نے فروخت کر دیا ‘‘ سے توجہ ہٹانے کیلئے ہو رہا ہے ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدرنے کہا کہ ہم تو
عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیںمزہ تو تب آئے گا جب عاصم باجوہ صاحب کسی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے تو قوم کو پتہ چلے گا کہ حالات کیا ہیں ۔ایک وقت میں حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ بھی لکھی گئی تھی اس پر بھی عمل نہیں ہوا تھا، پتہ نہیں عاصم باجوہ کے لئے جے آئی ٹی بنے گی تو اس کی فائنڈنگز قوم تک پہنچیں گی یا نہیں لیکن آج کل جو بھی کچھ ہو رہا ہے یہ سب اس سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا جاہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر عاصم باجوہ کے کرپشن کا ذکرہو رہا ہے اور انہوں نے کہانی بنا دی ، اس لئے یہ کیا گیا کہ ہمیں عدالتوں میں بلایا جائے اور ضمانتیں مسترد کرکے کے دوسری عدالتوں میں بھیجیں تاکہ نواز شریف کی جماعت کی طرف توجہ ہو اور عاصم باجوہ سے توجہ ہٹ جائے ،ہمیں جو نوٹسز مل رہے ہیں وہ اصل میں توجہ ہٹائونوٹسز ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدرنے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ووٹ کو عزت دوتحریک کودبانے کی کوشش ہے ،ہمارے خلاف جو کیسز ہوئے ہیں یہ اس کہانی کہ ’’پاپا نے پیزا بنایا اورماما نے فروخت کر دیا ‘‘ سے توجہ ہٹانے کیلئے ہو رہا ہے ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدرنے کہا کہ ہم تو عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیںمزہ تو تب آئے گا جب عاصم باجوہ صاحب کسی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے تو قوم کو پتہ چلے گا کہ حالات کیا ہیں ۔