اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں چلنے والیبی آر ٹی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق تمام مسافروں کو باحفاظت سٹیشن سے باہر نکال دیا گیااور آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ آگ پر قابو پانے کے فوری بعد سروس عوام کے لئے بحال کر دی گئی۔یاد رہے کہ 21اگست کو بھی بی آر ٹی بس کو
حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔بس کو نشتر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا اور بس بے قابو ہوکر برج کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے روٹ بند ہوگیا اور حادثے میں 3 افراد خمی ہوگئے۔حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔