اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکارکو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈکرایا ہے ۔ 19 اگست کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کی طلبی کی گئی۔ایل او سی پر سیز فائر کی
خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا،ذرائع۔ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہواتھا ۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے تصدیق کی کہ رواں برس بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی کی دو ہزار دو سو بیس خلاف ورزیاں ہوئی ہیں،ان خلاف ورزیوں میں سولہ شہادتیں ہوئی ہیں۔