بنی گالہ کا خرچا کہاں سے آیا ،ایک کروڑ نوکری کہاں گئی ،پچاس لاکھ گھر کہاں گئے ن لیگ ڈٹ گئی ،  بڑااعلان کر دیا 

18  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ دو سال میں جھوٹ بولنے کا عمران خان کا کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا،حکومت آر ٹی ایس کو بیٹھا کر سلیکٹڈ حکومت لائی گئی ہے،جو وعدے کنٹینر پر کئے تمام جھوٹ ثابت ہورہے ہیں،ہر شعبہ میں نقصانات، صدمات کا سامنا ہے،کوئی شعبہ نہیں جس میں چوری یاکرپشن نہ کی گئی ہو،کورونا کو بیساکھی کے

طور پر استعمال کیا جاتا جا رہا ہے،پارلیمنٹ کا لاک ڈاؤن ،سیاسی مخالفین کا لاک ڈاؤن ،میڈیا کا لاک ڈاؤن ،کیا یہ سب کچھ کرنے دیا جا سکتا ہے ،بنی گالہ کا خرچا کہاں سے آیا ،ایک کروڑ نوکری کہاں گئی ،پچاس لاکھ گھر کہاں گئے ،جس پارٹی نے مشرف کا سامنا کیا ہو وہ اس طرح کی فاشسٹ حکومت سے نہیں ڈرتی،ڈیل اگر کرنی ہوتی تو نواز شریف مریم نواز کیساتھ واپس نہیں آتے ،نواز شریف جلد اپنا علاج مکمل کرا کر واپس آجائیں گے۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صبح پھول لگا کر پی ائی ڈی میں جس کارکردگی کامظاہرہ کیا گیا وہ ناکام ہے،جھوٹ بولنے کی مقدار وزرا کی انتہائی زیادہ تھی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ 2 سال میں جھوٹ بولنے کا عمران خان کا کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکتااور عوام نے بھی جھوٹ سن سن کر تمام ریکارڈ توڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ ایک وزیر یا تمام وزراء سے بھی جھوٹ بلوائیں گے پھر بھی جھوٹ نہیں بکے گا۔ انہوںنے کہاکہ دو سال مکمل ہونے پر ایک بھی وعدہ مکمل نہیں ہوا،یہ حکومت آر ٹی ایس کو بیٹھا کر سلیکٹڈ حکومت لائی گئی ہے،ان ریمارکیبل وزیر اعظم کی ناکامی کی داستان ہے،جو وعدے کنٹینر پر کئے وہ تمام جھوٹ ثابت ہورہے ہیں،ہر شعبہ میں نقصانات، صدمات کا سامنا ہے،کوئی شعبہ نہیں

جس میں چوری یاکرپشن نہ کی گئی ہو۔ انہوںنے کہاکہ مختصر ترین وقت میں ایسی ناکامی کسی دور میں نہیں ہوئی،یہ واحد وزیر اعظم ہے جو نوٹس لیکر تباہی کرتا ہے،یہ نوٹس لیکر عوام کو ریلیف نہیں دیتے تباہی کرتے ہیں،کھلنڈروں کو ٹولا ہے اور عوام اس کرب سے گزرہی ہے،جس قابلیت و ایمانداری کا دکھاوا کیا گیا وہ محض جھوٹ تھا،ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے،2018 میں ہم جو

معیشت چھوڑ کرگئے اسکا حال سب کے سامنے ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اس وقت تباہ کن حالات ہیں ،عوام پر کرپٹ اور نا اہل ٹولہ مسلطہ ہے جو عوام اور ملک کا بیڑا غرق کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کو بیساکھی کے طور پر استعمال کیا جاتا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،تیرا ہزار ارب روپے کے قرضہ کس کی جیب میں گیا ؟۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی

طرح عوام کی بھلائی پر نہیں لگا بلکہ کرپٹ ٹولے کی جیبوں میں گیا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے دور میں چینی 52 روپے کلو تھی،عمران خان اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے چینی 105 روپے مل رہی ہے،پاکستان کی ایکسپورٹ آج نواز شریف کے دور کی ایکسپورٹ سے کم ہے،کہاں گئے وہ دعوی اور وہ وعدے جو عوام سے کئے تھے،آپ نے تو آئی ایم ایف جانے سے قبل خود کشی کرنا تھا،آج عوام کے

چولہے ائی ایم ایف کے حوالے کردیئے گئے ہیں،آپ نے تو خود کشی کرنی تھی لیکن آئی ایم ایف نہیں جانا تھا پھر کیا ہوا؟۔ انہوںنے کہاکہ شیری مزاری نے خود تسلیم کیا کشمیر پالیسی ناکام ہوئی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پارلیمنٹ کا لاک ڈاؤن ،سیاسی مخالفین کا لاک ڈاؤن ،میڈیا کا لاک ڈاؤن ،کیا یہ سب کچھ کرنے دیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالہ کا خرچا کہاں سے آیا ،ایک کروڑ نوکری کہاں گئی ،

پچاس لاکھ گھر کہاں گئے ،وزیراعظم ہاؤس میں جو یونیورسٹی بنی تھی وہ کہاں گئی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ہمیشہ گالی ملی،ملک کی معیشت کس بیڑا غرق ہوا،میاں نواز شریف موجودہ حکومت اور کورٹ کی اجازت بیرونی ملک علاج کیلئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی شہباز شریف جھوٹے الزام میں نیب پیش ہورہے ہیں،ہر روز مسلم لیگ کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے،

خدارا نوجوانوں کو روزگار دے۔ انہوںنے کہاکہ جس پارٹی نے مشرف کا سامنا کیا ہو وہ اس طرح کی فاشسٹ حکومت سے نہیں ڈرتی،ڈیل اگر کرنی ہوتی تو نواز شریف مریم نواز کیساتھ واپس نہیں آتے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیل اگر کرنی ہوتی تو شہباز شریف نیب کے عقوبت خانے میں نہ ہوتے،سزائیں موت کی چکیوں اور کال کوٹھڑیوں میں نہ ڈالا جاتا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اسپیکرز کو بتایا

ایف اے ٹی ایف بل میں غلطیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف موجودہ حکومت کی اجازت اور عدالت کی اجازت سے علاج کے لئے گئے جلد واپس آ جائینگے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف جھوٹے الزامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ،ن لیگ کو ہر روز نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا ہے ،ہمارے ساتھ جو کرنا ہے وہ ہم پہلے بھی بھگت چکے ہیں ہم ڈرنے والے نہیں

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…