پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

17اگست ضیاالحق کا یوم پیدائش ہے زرتاج گل کے علم نے بڑے بڑوں کے طوطے اڑا دئیے

datetime 18  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی وزیر زرتاج گل نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیا۔زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں کہ 17 اگست 1988 کو ضیا الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی اور زرتاج گل 17 اگست کو ضیا الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں ، آج ضیا الحق جس نے انکی پارٹی بنائی تھی۔

آج انکا یوم پیدائش ہے۔جس پرپروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑدئیے اور کہا کہ خدا کا نام لیں، آج 17 اگست ہے اور آج کے دن ضیا الحق کے طیارے کو حادثہ ہوا تھا اور انکی موت ہوئی تھی۔ندیم ملک نے تصحیح کی تو زرتاج گل نے کہا کہ پھر تو انہیں ضیا الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ندیم ملک کے شو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے زرتاج گل کے علم پر سر پکڑ لیا اور اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…