لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اور سابق ناظم یونین کونسل میاں ماجد ظہور نے کہا ہے کہ نیب لاہور نے انہیں شاہ شمس دربار اراضی کیس میں طلب کیا تھا۔ نیب لاہور پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد ظہورنے کہا کہ انہوں نے میاں میر کالونی میں رہائشی رکھنے والے لوگوں کو شاہ شمس دربار سے ملحقہ اراضی پر
رہائش پذیر رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دئیے۔ نیب سے واپسی پر انہوں نے نیب لاہور کی جانب سے چائے نہ پوچھنے کی شکایت بھی کی اور کہا کہ نیب نے انہیں ایک سوالنامہ تھما کر 27 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ملحقہ اراضی کے حوالے سے 172 روپے فی مربع فٹ کے حساب سے اراضی فروخت کی تھی۔