اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو )نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری افسران کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔ترجمان آئیسکو کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی چیئرمین سی ڈی اے آفس ، میئر آفس میلو ڈی، اور پی ڈبلیو ڈی مین آفس جی نائن کے کنکشن بھی منقطع کردیے گئے ہیں۔
جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی، بلیو ایریا ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹریٹ لائٹس کے دفاتر کے کنکشن بھی منقطع کردیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جون 2019 سے سی ڈی اے نے اسٹریٹ لائٹس کے بل ادا نہیں کیے لہٰذا ایک ارب 40 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کیے گئے بجلی منقطع کرنے سے قبل نوٹس بھی دیا گیا ہے ۔دوسری جانب ترجمان سی ڈی اے کا موقف ہے کہ بجلی منقطع کرنے سے پہلے آئیسکو کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ہمارے آئیسکو کی طرف بقایا جات زیادہ ہیں آیئسکو کو رقم بھی ادا کی تھی کہ اسٹریٹ لائیٹس کے لیئے الگ میٹر لگا ئیں ہماری آئیسکو کی طرف 8ارب روپے کے بقایا جات ہیں آئیسکو ہماری زمین استعمال کر تا ہے اس کی اوپن اسپیس میں ہمارے دفاتر ہیں ، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں آئیسکو نے ہمارے بقایا جات دینے ہیں۔