جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نیب میں آج بڑی پیشیوں کا دن اپوزیشن اور حکومتی شخصیات بھی شامل قوم کی نظریں قومی احتساب بیورو پر لگ گئیں

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور میں آج پیر پانچ پیشیاں ہوں گی ،شراب لائسنس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کی تیسری پیشی ہو گی ، کچی آبادی الاٹمنٹ کیس میں مسلم لیگ (ن ) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور اور سابق کونسلر امیر محمد گجر کو بھی آج ( پیر ) کے لئے کال اپ نوٹس وصول کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کو سپورٹس بورڈ پنجاب کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو 20سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیا گیاہے اور انہیںتمام سوالات کے جوابات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کو بھی آج پیر کے روز پیشی کا نوٹس دیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو بھکر میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم نواز کے ماموںزاد میاںمحسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس میں آج پیر کے روز نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سابق وزیر اعلی پنجاب ، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی اس انکوائری میں شامل ہیں۔نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو بھی آج 17 اگست کو تیسری بار طلب کر رکھا ہے۔ انہیںنیب کی جانب سے دیا گیا سوالنامے کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب وزیراعلی پنجاب کے خلاف نجی ہوٹل کو خلاف ضابطہ شراب کے لائسنس کے اجرا ء کے حوالے سے تحقیقات کر رہاہے ۔علاوہ ازیں نیب نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور اور سابق کونسلر امیر محمد گجر کو شاہ شمس کالونی جی او آر ون کچی آبادی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیں میں آج ( پیر) کے روز پیش ہونے کے لئے کال اپ نوٹس وصول کرا دیا ہے ۔190گھرانوں کو 900روپے مرلہ مالکانہ حقوق دئیے گئے اور دونوں شخصیات مالکانہ حقوق دینے والی کمیٹی میں شامل تھے۔ ماجد ظہور کو بطور یوسی ناظم طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…