لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملک کی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایاتھا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نوازپر قاتلانہ حملہ، کارکنان پر پتھرائو اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو
جواب دینا پڑے گا،شیخ رشید کورونا سے بچ گیا لیکن مریم نوازکے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔شیخ رشید ملک میں معاشی تباہی ، بیروزگاری ، اور بھوک کا جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مسلم لیگ (ن) کی فکر نہ کریںبلکہ دو سال میں ٹرین حادثوں کا جواب دیں۔