بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا اپریل میں پہلی تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب لانچ کرنیکا اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے اپریل میں پہلی تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ چھٹی تا آٹھویں جماعت یکساں نصاب سال2022ئ�  اور نویں تا بارہویں سال 2023ئ�  میں رائج کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پرائمری سکولوں میں پہلی تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب اپریل 2021ئ�  میں

لانچ کردیا جائے گا۔اسی طرح باقی کلاسز کیلئے بھی یکساں نصاب تعلیم پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی تا آٹھویں جماعت یکساں نصاب سال2022ئ�  اور نویں تا بارہویں سال 2023ئ�  میں رائج کیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔ جس میں سکولوں میں نظام تعلیم، فیس، اور سکول کھولنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی ممبر صداقت عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ سکول اپنی مرضی سے فیس کا تعین بھی کرلیتے ہیں۔پرائیویٹ سکولوں کی فیس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ اجلاس میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہمارے ملک میں اس وقت تین نظام تعلیم موجود ہیں۔ انگلش میڈیم سکولز کی تعداد 60 سے 70 لاکھ ہے۔ ملک میں کم فیس والے اگر سکول ہیں تو سرکاری سکول ہیں۔ 70 فیصد بچے سرکاری سکول میں پڑھتے ہیں۔ تیسرا طبقہ مدارس ہے جہاں آٹھوین جماعت کے بعد بچے پڑھتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کھلنے کے حوالے سے کہا کہ 7 ستمبر کو این سی اوسی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ این سی اوسی کے اجلاس میں 15ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ابھی سکول نہیں کھول سکتے۔ جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…