حریت رہنماسید علی گیلانی کیلئے پاکستان کے  سب سے بڑا سول ایوارڈ کا اعلان

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد  ( آن لائن) حکومت پاکستان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ’نشان پاکستان‘   سے نواز دیا  ہے۔سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ صدرمملکت نے حریت رہنماسید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا۔سید علی گیلانی کو

آزادی کی جدوجہد پر سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازاگیا۔ سید علی گیلانی کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز حریت رہنماوَں نے وصول کیا۔ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ بزرگ کشمیری رہنما 2004 میں حریت کانفرنس کے میرواعظ گروپ سے بھارتی قیادت سے مذاکرات کے معاملے پر الگ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے نام سے الگ جماعت بنائی تھی۔جولائی 2016 میں جواں سال کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد حریت کانفرنس گیلانی اور میرواعظ گروپس سمیت یاسین ملک کی جے کے ایل ایف نے ‘جوائنٹ ریززسٹنس لیڈرشپ’ کے نام سے اتحاد قائم کیا تھا۔ اس اتحاد کا مقصد بھارتی قبضے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا تھا۔اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔ انہوں نے ’اقبال روح دین کا شناسا‘ نامی کتاب بھی تحریر کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…