لاہور (آن لائن) پاکستان کے قیام کو 73 برس بیت چکے ہیں۔ لیکن ابھی تک شہریوں کو 14 اگست منانے وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ اس سلسلے میں ”آن لائن” کے ایک سروے میں مختلف طبقہ فکر کے شہریوں سے پوچھے گئے۔ اس سوال پر پاکستان کا جشن آزادی کیوں منایا جاتا ہے؟ مختلف شہریوں نے انتہائی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا۔ جب ایک وکیل سے یہی سوال پوچھا گیا تو
اس کا جواب تھا معلوم نہیں۔ ایک سب انسپکٹر لاہور پولیس سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مذکورہ ایس آئی نے کہا کہ ”یار کسے پرائیویٹ بندے کولو جا کے پچھ میرے کولو کی لین آ گیا ایں” جب ایک اور وکیل سے یہی سوال پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ آج نیا پاکستان نہیں پرانا ہی پاکستان ہے ملک کی تمام عوام جانتی ہے کہ قائداعظم کے پاکستان نے آج کل کیا کیا جا رہا ہے۔