جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمان کی بطور ڈی سی تعیناتی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی کراچی میں بطور ڈی سی تعیناتی کے معاملے میں پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے قانونی مشاورت بھی کر لی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے وکلا سے مشاورت میں پٹیشن کو حتمی شکل دے دی ہے، ایک دو روز میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے ہر معاملے پر عدالتوں میں جانا پڑتا ہے، ضیاالرحمان سے صرف اصولی اختلاف ہے کہ ان کی تعیناتی غیر قانونی ہے، کیا سندھ میں پی ایم ایس اور ڈی ایم جی افسران ختم ہو گئے تھے؟۔انھوں نے کہا کہ اس عمل سے سندھ کے افسران کی حق تلفی کی گئی، جنوری میں سندھ حکومت نے ریکوزیشن بھیج کر انھیں خیبر پختون خوا سے بلایا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واپسی کی ہدایت کر دی ہے لیکن سندھ حکومت انھیں واپس نہیں بھیج رہی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے ضیاالرحمان کی خدمات وفاق یا کے پی کو دینے سے انکار کیا ہے، افسوس کی بات ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے بعد اب جعلی ڈی سی بھی میدان میں آ گئے ہیں، اس لیے ہم غیر قانونی تقرری کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ضیاالرحمان کو واپس کے پی محکمہ پی ٹی سی ایل میں بھیجا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…