بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نیب کے پونے 2 گھنٹے سوالات،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پیشی کے فوری بعد اجلاس طلب کر لیا

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے نیب آفس پیشی پر شراب لائسنس اجرا کے حوالے سے پونے دو گھنٹے تک سوالات کئے گئے، اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔ پیشی کے بعد وزیراعلی نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابققواعد و ضوابط کے برعکس شراب لائسنس کے اجراء کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیب لاہور

آفس پیش ہوگئے جہاں ان سے پونے 2 گھنٹے تک تحقیقات کی گئی ،نیب نے وزیر اعلیٰ کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیدیا جس کا18اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست جمع کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار انتہائی مختصر سٹاف کے ساتھ بغیر پروٹوکول نیب دفتر پہنچے۔ وزیراعلیٰ لینڈ کروزر پر جبکہ سٹاف کے ارکان کار میں نیب دفتر پہنچے ۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نے وزراء ، مشیروں ،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو نیب آفس نہ آنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔ نیب دفتر میں تفتیشی ٹیم نے نجی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں قواعد و ضوابط نظر انداز کرنے پر سوالات کئے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تقریباً پونے دو گھنٹے تک نیب دفتر میں موجود رہے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا گیا ہے اور انہیں 18اگست تک اس کا جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست نیب آفس میں جمع کرا دی ہے ۔ درخواست کے مطابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری نے دبائو ڈال کر کام کرایا ۔ ‎
۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…