اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بے ضابطگی، بدعنوانی اور نا اہل عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ ترجمان کے مطابق جولائی سے اب تک 26 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل اور 3 اہلکاروں کو بر طرف کیا جا چکا ہے، دو اعلیٰ عہدے کے افسران کیخلاف تادیبی کاروائی کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان سے اجازت مل گئی، معطل افسران و اہلکاروں کا تعلق ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ کوئٹہ ، پشاور، حیدر آباد،
گوادر، کراچی، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور سے ہے، ترجمان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر حیدر آباد سے بھی اہلکار معطل کئے گئے،برطرف ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد سے ہے۔ترجمان کے مطابق ادارے میں شفافیت لانے کے لئے ادارے کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا، کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور نااہلی کی نشاندہی پر فی الفور کاروائی کی جائے گی۔