اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈیلی گیٹس کے سامنے پرچیاں پکڑ کر بھی ہکلانے والے سابق وزیراعظم کے ارسطو ِاعظم اب ٹویٹر پر
بیٹھ کر ہمیں بیٹھنے کے طریقے سکھائیں گے۔ اپنے ٹویٹ میںانہوں نے کہا کہ احسن صاحب دن رات، صبح و شام پروپیگنڈا پھیلانے میں مگن ہیں، تصویر دیکھ کر کوئی اندھا بھی بتا دیگا کہ کسی آپ کی طرح کے نئے سیکھنے والے سے تصویر کو ایڈٹ کرایا گیا ہے۔