لاہور(این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے 4 ایڈیشنل سیشن اور 2 سینئر سول ججوں کو او ایس ڈی کر دیا جبکہ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا ساہیوال تبادلہ روک کر او ایس ڈی کر دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت کرنیوالے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی
کو او ایس ڈی کر دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد یونس عزیز، ایڈیشنل سیشن جج محمد ریاض،ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر،سینئر سول جج لاہور سول ڈویژن شکیب عمران قمر اور سینئر سول جج پاکپتن شریف ہدایت اللہ شاہ کواو ایس ڈی کر دیا گیا۔سابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا ساہیوال تبادلہ روک کر انہیں او ایس ڈی سیشن کورٹ تعینات کر دیا گیا،صارف عدالت ملتان کے جج محمد ارم ایاز کو سیشن جج ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔