جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی مراد سعید کا سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے غیر قانونی اخراجات کی رپورٹ پبلک کرنے کیلئے خط، قومی خزانے کو کتنا بھاری نقصان پہنچایا گیا؟

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے غیر قانونی اخراجات کی رپورٹ پبلک کرنے کے لیے خط لکھ دیا اور کہا عوامی مفاد کی خاطر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین قرضہ جات کمیشن کو رپورٹ پبلک کرنے کے لیے خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ 2دسمبر 2019 کو

سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے غیر قانونی اخراجات کے ثبوت دئیے، نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ذاتی گھر رائیونڈ کووزیراعلیٰ ہاؤس قراردے دیا گیا اور رائیونڈ کو وزیراعلیٰ ہاؤس قرار دے کر قوم کے کروڑوں روپے لگا دیے گئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے 4 ذاتی گھر کیمپ آفس قراردے کر کے قوم کے پیسے اڑائے، جاتی امرا پر سیکیورٹی اور فینسنگ وغیرہ کرکے قومی خزانے سے کراکے عوام پر بوجھ ڈالا گیا ، زرداری اور گیلانی نے 3،3ذاتی گھر کیمپ آفسسز قرار دے کرعوامی خزانے کا پیسہ اڑایا۔مراد سعید نے کہا کہ آصف زرداری نے بیرون ملک 59 نجی دورے بھی قومی خزانے سے کیے، نواز شریف نے قومی خزانے سے 25 نجی دورے کیے اور شہبازشریف نے 43کروڑ کا وزیراعظم کا طیارہ ،ڈیڑھ ارب کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نینجی دورے قومی خزانے سے کیے اور غیر قانونی طور پر وزیراعظم کا طیارہ 556 دفعہ استعمال کیا جبکہ صدرنہ ہوتے ہوئے آصف زرداری کی سیکیورٹی پر 5 سال میں 163کروڑخرچ کیے گئے۔خط کے مطابق جاتی امراکی سیکیورٹی پر 214 کروڑ خرچ کیے گئے اور نواز شریف نے قومی خزانے سے کیمپ آفس اور دوروں پر431 کروڑ83 لاکھ 92 ہزار خرچ کیے۔مراد سعید نے بتایا کہ شہباز شریف نے کل 872 کروڑ سے زائد اڑا دیے، زرداری نے قومی خزانے سے 316 کروڑ 41 لاکھ اڑا دیے، دستاویزات کمیشن کو مہیا کیے گئے ،عوامی مفاد کی خاطر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔خط میں کہا کہ قوم پہلے ہی ان کی لوٹ اور شاہ خرچیوں کی وجہ سے مشکل میں ہے ، لہذا یہ پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کرا کر عوام کے ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…