راولپنڈی (این این آئی)14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت ہو گی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے،73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے۔ترجمان کے مطابق سکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک لاگو رہے گی،پی آئی اے نے ملتان، سکھر، گوادر سے یوم ازادی کے
موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے۔ ترجمان کے مطابق 13 اگست سے ملتان، سکھر اور گوادر کو پروازوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کردیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق جشن آزادی پیکج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس عظیم دن پی آئی اے قوم سے عہد کرنا چاہتی ہے کہ ہر مشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔