کراچی (این این آئی)قو می احتساب بیورو(نیب) عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چند دھوکے باز شخص عوام کو جعلی گیم شوز کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں اور غیر قا نونی قرعداندازی اور جعلی انعامات مثلا رقم اور مہنگی گاڑیوں وغیرہ کی تشہیر کر ر ہے ہیں۔لوگوں کو مختلف نمبروں سے
کال کر کے انھیں قرعداندازی میں جیتنے کی اطلاع دی جاتی ھے۔ بعدازاں، ان سے مختلف بنک اکاونٹس میں رقم جمع کروانے کا کہا جاتا ہے۔ لہذا عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنی ذاتی معلومات کسی کونہ دیں اور نہ ہی ایسی جعلی سکیموں میں رقم جمع کرویں اور متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دیں۔