وفاق کی ہدایات و سہولیات کے باوجود کے الیکٹرک اپنی ڈھٹائی پر قائم، نااہلی کی انتہا، اہم بات بتانے سے بھی قاصر

6  اگست‬‮  2020

کراچی(این این آئی) ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت کراچی کے شہری اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور، شہر کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کی ڈھٹائی برقرار ہے، نااہلی کا یہ عالم ہے کہ شہر کو کتنی بجلی درکار ہے، اور ادارہ کتنی بجلی پیدا کرنے کے قابل ہے، کے الیکٹرک یہ بھی بتانے سے قاصر ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاق اور صوبائی انتظامیہ کی ہدایت کے

باوجود کے الیکٹرک کی ڈھٹائی جاری ہے، کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی۔ادارے کی جانب سے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں کے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا پیغام ارسال کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاق سے 800 میگا واٹ بجلی، اضافی فرنس آئل اور گیس ملنے کے باوجود کراچی کے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کے الیکٹرک کو پی ایس او، ایس ایس جی سی کی جانب سے مطلوبہ مقدار سے زیادہ گیس اور تیل کی فراہمی کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 700 میگا واٹ بجلی کی کمی لوڈ شیڈنگ سے پوری کی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار کم کردی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ان میں لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی، گلشن معمار، ڈیفنس، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، میٹھا در، کھارادر، بلدیہ، ملیر، شاہ فیصل، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کا بوسیدہ ترسیلی نظام اور پیداوار میں کمی لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہے، کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار، طلب اور رسد بتانے سے بھی قاصر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…