جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ ہمارا نقشہ تسلیم کرلے تو مسئلہ حل ہوجائے گا، بھارتی غیر قانونی اقدام پر چین کا واضح  موقف ، ترکی اور ملائیشیا پاکستان کی سپورٹ میں شامل ، صدر پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا نہیں کیا جس سے مایوسی ہوئی، اقوام متحدہ ہمارا نقشہ تسلیم کرلے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ایک انٹرویومیںصدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں۔

بھارت میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ وہاں کی حکومت اپنی تاریخ خود مسخ کر رہی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خواتین پر ظلم کیا گیا، بھارت نے نازی قسم کی سیاست اور پیلٹ گن کا استعمال اسرائیل سے سیکھا، بھارت کشمیر میں مظالم بڑھا رہا ہے،مودی حکومت نے حالات خراب کیے لیکن وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ 1945ء میں بنا جہاں بھارت خود کشمیر کا معاملہ لے کر گیا تھا۔ اگر مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو بھارت عالمی میڈیا کو اجازت کیوں نہیں دیتا؟ان کا کہنا تھا کہ کشمیر مسئلے پر ہم سب اکٹھے ہیں۔ کشمیر مسئلے پر ہم سب نے اپنا اپنا رول ادا کرنا ہے،بدھ کے روز سینیٹ میں مجھے دعوت دی گئی ہے، کسی صدر کو سینیٹ کی دعوت پہلا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدام پر چین نے واضح موقف اختیار کیا جبکہ ترکی، چین اور ملائیشیا نے بھی پاکستان کو کشمیرمعاملے پر سپورٹ کیا۔صدر نے کہاکہ سوشل میڈیا تیز ترین فورم ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ کشمیر کاز کو سوشل میڈیا پر زیادہ اجاگر کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…