’’اذج ہم تنزلی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کھائی میں گرتا جا رہا ہے‘‘عوام کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے ، ن لیگ نے نئے الیکشن کا اعلان کر دیا 

4  اگست‬‮  2020

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نون لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ 2018ء کی بڑی عید میں کاروبار کا حجم 355 ارب تھا۔انہوں نے کہا کہ 2020ء کی بڑی عید میں کاروبار کا حجم 100 ار ب روپے رہ گیا،

2020ء میں لوگوں کی قربانی کی استطاعت کم ہوئی ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت دلوانا چاہتے تھے، اذج ہم تنزلی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کھائی میں گرتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو رہی ہیں، کشمیر ہمارا قومی مسئلہ ہے، تمام جماعتیں اس پر متفق ہیں۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی ایک کورونا وائرس کا مریض نہیں ملا جس کی ٹائیگر فورس نے مدد کی ہو، عمران خان ٹائیگر فورس کا نام پھول یا پتی رکھ لیتے تو بہتر تھا۔پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں جلد ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں گی، نئے الیکشن کے علاوہ ملک کو درپیش مسائل کا کوئی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ مانگ کر ڈیڑھ سال میں کچھ نہ دینے والوں کو اور وقت نہیں ملنا چاہیے، اے پی سی پر مشاورت جاری ہے، جلد تاریخ فائنل کر دی جائے گئی۔مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے، پوری قوم یک زبان ہو کر کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف ا?واز اٹھائے گئی، ہمیں پاکستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنی ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…