آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کب سے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے

4  اگست‬‮  2020

کراچی (این این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور کراچی پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا علان کردیا۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے بتایا کہ 31 نکاتی ضابطہ کاربھی جاری کردیے گئے ہیں۔

نجی اسکول مزید بند نہیں رکھے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ستمبر سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور کراچی پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا علان کردیا۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے بتایا کہ 31 نکاتی ضابطہ کاربھی جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نجی تعلیمی اداروں کی خبر گیری نہیں کی اور کئی اسکول مالکان نے محنت مزدوری کرنا شروع کردی ہے۔اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنےکی حتمی تاریخ دینے کی پوزیشن میں نہیں، سعید غنی ان کا کہنا ہے کہ ایک سروے کے مطابق 74 فیصد والدین بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ کچھ یونین کونسلز میں صورتحال بہتر نہیں ہےتو وہاں اسکولز نہیں کھلیں گے۔اس کے علاوہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بھی کہا ہے کہ آن لائن تعلیم اور تعلیم گھر ٹی وی فلاپ ڈرامے ہیں، حکومت 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کرے ورنہ ہم خود اسکول کھول دیں گے۔فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل بھی قائم کردیا ہے، رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ امتحانات منسوخ ہونے پر 45 لاکھ طلبہ سے وصول کیے گئے 25 ارب روپے بھی واپس کیے جائيں۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں تاہم گزشتہ دنوں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…