منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا سے آئندہ نسلیں بچانے کیلئے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، چوہدری برادران کا عید پر عوام کیلئے خصوصی پیغام

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے عیدالاضحی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ کورونا سے نجات اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگنی چاہئیں اور اپنے گناہوں، کوتاہیوں پر معافی کا طلبگار ہونا چاہئے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ میں کیوں تم پر عذاب نازل کروں گا اگر تم میری اطاعت اور میرے احکامات کی پابندی کرو گے لیکن لوگوں نے ایسا نہیں کیا، خود کو سپر پاور کہنے اور اپنے میزائلوں، مہلک ہتھیاروں پر انحصار کرنے والوں نے اسے اپنی چودھراہٹ کا معیار بنا رکھا تھا جو اب ختم اور ان کا تمام جنگی ساز و سامان بے کار ہو چکا ہے، اب ان کے اربوں کے یہ میزائل لوہے کے بھائو بھی نہیں بکیں گے، ان تمام حالات کے پیش نظر ہمیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں معاف کر دے اور ہمارے گناہوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرمائے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہمیں تمام مظلوم مسلمانوں باالخصوص کشمیریوں کیلئے دعا کرنی چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں ہماری بچیوں پر جو ظلم و زیادتی بھارتی فوج کر رہی ہے انہیں اس سے نجات حاصل ہو۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ہم سب کو مل کر اللہ کریم سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ کورونا کی وبا سے ہماری پوری قوم، بچوں اور آئندہ نسلوں کو اس سے محفوظ فرمائے، اسکا علاج اپنی جگہ لیکن سب سے بڑا علاج اللہ کریم سے معافی اور دعا ہے، آج ہمیں یہ یاد کرانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور آئندہ نسلوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ آزاد خطہ حاصل کرنے کیلئے کتنی جانوں کی قربانی دی گئی، اس آزادی کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کا کردار

نہیں بھولنا چاہئے کہ انہوں نے کس طرح دو جنگوں میں مادرِوطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ قوم کیلئے پیش کیا اور ہر محاذ پر آگے بڑھ کر دشمنوں کا مقابلہ کیا اور ان کا راستہ روکا، آج ہمیں آزادی کی قیمت کا پتہ ہونا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا جو خون بہہ رہا ہے وہ رنگ لا کر رہے گا اور آزادی ان کا مقدر بنے گی اور انہیں بھارتی ظلم و ستم سے نجات ملے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…