جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عید قرباں، چاقو چھریاں تیز کرنے والے بھی میدان میں آگئے،لکڑی کے سٹالوںپر گوشت کاٹنے والی مڈی کی قیمت 200 روپے بڑ ھا کر کتنی کر دی گئی ؟

datetime 31  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی) عید قرباں پر جہاں عوام قربانی کے جانوروں کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف ہیں، وہیں جانور ذبح کرنے کے لئے چھریوں اور گوشت بنانے کے مختلف اوزار بنانے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے موقع پر ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں لوہاروں کی دکانوں پر چھریاں اور قربانی کے دیگر اوزار خریدنے والوں کے ساتھ ساتھ تیز

کروانے والوں کا بھی رش نظر آرہا ہے۔مختلف شہروں میں چھریاں چاقوں اور ٹوکوں کی مانگ میں اضافے سے لوہاروں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا کوئی نئے اوزار خرید رہا ہے تو کوئی پرانے اوزاروں کی دھار بنوا رہا ہے۔عید قرباں قریب آتے ہی چھریاں چاقو بنانے اور چھریاں تیز کرنے والوں کی چاندی ہوگئی، جہاں کام میں تیزی آئی وہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، لکڑی کے اسٹالوں پر گوشت کاٹنے والی مڈی کی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر500روپے تک جا پہنچی ہے۔لوہاروں کی دکانوں پر اوزاروں کی تیاری کا کام خوب چل رہا ہے ایک طرف چھریاں چاقو بغدے فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف مشین پر لگے پتھر سے چھروں کی دھار بنانے میں کاریگری دکھائی جا رہی ہے یہاں پر فروخت ہونے والی چھریوں کے نرخ بھی دھار کی طرح تیز ہیں۔مارکیٹوں میں چھریاں 100 روپے سے 1500 روپے تک دستیاب ہیں جب کے ان کی دھار لگانے کے نرخ50روپے سے200روپے تک ہیں، چھریاں چاقو سمیت دیگر اوزار بنانے والوں کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار ہی چند دنوں کیلئے یہ کاروبار عروج پر ہوتا ہے ورنہ سارا سال تو بس روٹین کا کام ہی چلتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…