اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے وزارت خزانہ کے مالیاتی اختیارات میں اضافہ کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے فیڈرل ٹریژری دفاتر کا کنٹرول وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ کے حوالے کردیاگیا ہے ان دفاتر کا انتظامی کنٹرول پہلے اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کے پاس تھا چند دن قبل وفاقی کابینہ نے ان دفاتر کو
وزارت خزانہ کا ماتحت ادارہ بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت خزانہ نے یکم جولائی 1981ء کا آڈر منسوخ کرکے وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ کو فوری انتظامی کنٹرول سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے پاس فیڈرل ٹریژری کا انتظام آنے کے بعد حکومت کو اپنی پسند سے رقم کی تقسیم کا اختیار حاصل ہوجائیگا۔