جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

حکومت مخالف ممکنہ تحریک ،بلاول بھٹو متحرک ، کسے ٹاسک سونپ دیا؟

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف ممکنہ تحریک کیلئے پنجاب میں تنظیم کو منظم کرنے کا ٹاسک وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو سونپ دیا ، قمر زمان کائرہ پارٹی کو متحرک اور نئے لوگوں کی شمولیت کے لیے کام کریں گے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے حکومت مخالف ممکنہ تحریک کو پنجاب خصوصاً وسطی پنجاب میں کامیاب بنانے کاٹاسک بھی قمر زمان کائرہ

کو سونپ دیا ہے ۔پارٹی کو عید الاضحی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے تیاریوں کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے فوری بعد پارٹی اپنی تیاریاں شروع کر دے گی اس سلسلہ میں ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹنگز اور کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ عہدیداران کو پروگرامزکا شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب تنظیم کی جانب سے پارٹی سے ناراض اور غیر فعال رہنمائوں اور جیالوں سے رابطے کر کے انہیں متحرک کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…