بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عیدالاضحیٰ کی آمد: قربانی کے لیے استعمال ہونے والے اوزاروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

datetime 24  جولائی  2020 |

پشاور ( آن لائن) عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے استعمال ہونے والے اوزاروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چھری، چاقو، کلہاڑی اور دیگر سامان کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو گیا، سنت ابراہیمی ادا کرنے والے شہری پریشان ہو گئے۔عید الاضحیٰ کے لیے مختلف اقسام کی چھریاں تیز کرنے،

اوزاروں کی تیاری اور مرمت کرنے والوں کے کام میں تیزی آگئی تاہم قیمتیں زیادہ ہونے سے سنت ابراہیمی ادا کرنے والے بھی پریشان ہوگئے۔مارکیٹ میں مختلف اقسام کی چھریوں اور چاقو کے اسٹال لگے ہیں، مقامی ایک چھری کی قیمت 100 روپے سے لیکر 400 روپے تک پہنچ چکی ہے، چائنہ کی ایک چھری 800 سے ایک ہزار جبکہ مقامی تیار کردہ ٹوکہ ڈھائی سو سے چار سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، مقامی کلہاڑی 4 سے پانچ سو روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کارخانے بند ہیں، لوہے کی قیمتیوں میں اضافے سمیت پنجاب سے مال کم ٓنے اور کاریگروں کی مزدوری میں اضافے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔تکہ کیلئیسیخیں 180روپے فی درجن میں فروخت ہورہی ہیں جبکہ دھار لگانے کے بھی 50 سے100 روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…