بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں فی کلو مزید اضافہ گندم کی بوری کی قیمت بھی بڑھ گئی

datetime 22  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی فی کلوگرام قیمت میں مزید3روپے اضافہ کردیا ہے۔فلورملز مالکان کے مطابق گندم کے نرخوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت اضافہ کیاگیا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں 9روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 3، فائن آٹے کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافہ کیا گیا، چکی آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 48 روپے سے 57 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ڈھائی نمبر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 570 روپے ہو گئی ہے۔فلور ملز مالکان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گزشتہ ہفتے گندم نہیں ملی اور سندھ سے بڑے پیمانے پر گندم پنجاب جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت میں 300 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد گندم کی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 5100 روپے ہوگئی ہے۔فلور ملز نے ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کیا جبکہ چکی ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمت میں اضافے کیلئے اجلاس طلب کرلیاہے۔کراچی اجلاس میں چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…