جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’را‘‘ کے سلیپر سیلز کو رقم فراہم کرنے والا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کے ایک اور خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سلیپرز سیلز کو شہر قائد میں رقم فراہم کی جارہی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم جنید کو دھوراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جو ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچا رہا تھا۔تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ، ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جارہی تھی، یہ رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، دیگر آلات اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں جبکہ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں ‘را’ ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی کے مطابق زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں جبکہ ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کر رقم وصول کی جاتی ہے۔ایف آئی اے کے بیان کے مطابق ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔مزید برآں ایف آئی اے نے بتایا کہ اس سے قبل بھی حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی نے دو چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ آپریٹرز (غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے والوں) سے بھاری نقدی برآمد کی تھیں۔

ایف آئی اے نے یہ چھاپہ مار کارروائیاں کراچی کے علاقے گلزار ہجری اور کھارادر میں کی تھیں، جس کے نتیجے میں کھارادر سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گلزار ہجری میں حوالہ آپریٹر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر منیر احمد شیخ نے بتایا تھا کہ 16 جولائی کو حوالہ/ہنڈی ڈیلرز کے خلاف جاری مہم میں ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل (سی بی سی) نے بومبے بازار کھارادر میں حوالہ آپریٹر پر چھاپہ مارا اور سعد یاسین اور محمد آصف نامی 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 92 لاکھ روپے برآمد کیے۔

اس کے علاوہ اس کارروائی کے دوران 5 موبائل فون جس میں حوالہ ہنڈی کے لیے واٹس ایپ میسیجز کی صورت میں مجرمانہ مواد، 3 لیپ ٹاپ جس کے ذریعے حوالہ کا غیر قانونی لین دین ہوتا تھا، 20 ڈپازٹ سلپس اور مختلف بینکوں کی سیکڑوں خالی ڈپازٹ سلپس، 15 بینکوں کی چیک بکس، دستخط کے ساتھ 50 خالی چیکس اور مختلف کمپنیوں کی 10 ربر کی مہریں بھی برآمد کی گئی تھیں۔بعد ازاں ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کی دفعہ 4، 5 (23) اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔اس سے قبل 15 جولائی کو ایک خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گلزار ہجری میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 20 لاکھ 70 ہزار 5 سو روپے، 7 ہزار چینی یو آن، 7 ہزار 121 سعودی ریال، 470 امریکی ڈالر، 400 یو اے ای درہم، لیپ ٹاپ، حوالہ کے میسیجز والا موبائل فون، نقدی گننے والی مشین اور 2 چیک بکس برآمد کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…